لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں ملک چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو ناکام سمجھتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ میرا سے سوال کیا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے وہ کیا کریں گی؟، جس کے جواب میں میرا نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر کرنا بہت آسان ہے، مگر ملک چھوڑنا اس کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حل ہوتا ہے تو میں پہلے ہی ملک چھوڑ چکی ہوتی کیونکہ میرے پاس امریکہ کی شہریت بھی ہے۔
بالی ووڈ میں فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جب تک ہے جان‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی تاہم لندن کا ویزا نہیں ملا اس لیے میں فلم نہ کر سکی۔