معروف اداکار سمیع خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Published On 07 August,2023 11:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی معروف اداکار سمیع خان نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کردی۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ’دل سے دل تک‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار سمیع خان نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک سٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ماشاء، اللہ الحمد اللہ بے حد خوشی کے ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے گھر ایک ننھے چمکتے ستارے کی آمد ہوئی ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

مذکورہ سٹوری میں جہاں اداکار نے اپنے نومولود بیٹے کے پاؤں کی تصویر شئیر کی وہیں انہوں نے بیٹے کا نام ’’شامیر خان‘‘ لکھا۔

واضح رہے کہ سمیع خان نے 24 مارچ 2009 میں شانزے خان سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم گزشتہ روز وہ زندگی میں پہلی مرتبہ ایک بیٹے کہ باپ بنے ہیں۔