منیب اور ایمن کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ننھی مہمان کا نام بھی سامنے آ گیا

Published On 08 August,2023 11:04 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔

اداکارہ ایمن کی بہن منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جو گلابی بیک گراؤنڈ پر مبنی ایک پوسٹ پر مشتمل ہے۔

مذکورہ سٹوری میں منال خان نے ایمن خان کے گھر میں دوسری بیٹی کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 7 اگست کی رات 3 بج کر 4 منٹ پر امل کی فیملی میں ایک نئے مہمان کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ننھی پری کا نام مرال منیب رکھا ہے جس نے ہمارے دلوں کو خوشی اور پیار سے بھر دیا ہے۔