فلم 'باربی' اربوں ڈالر آمدنی کے کلب میں داخل ہوگئی

Published On 07 August,2023 08:37 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم 'باربی' کے ٹکٹوں کی فروخت اس سال 'سپر ماریو برادرز' فلم کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

وارنر برادرز ڈسکوری کمپنی کی اکائی وارنر برادرز پکچرز نے کہا کہ 21 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم  باربی  کی دنیا بھر میں آمدنی 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ فلم کی آمدنی امریکہ اور کینیڈا میں 459 ملین ڈالرز رہی جبکہ بیرون ملک مزید 572.1 ملین ڈالرز کمانے کے بعد یہ مجموعی طور پر 1.0315 بلین ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

وارنر برادرز نے کہا کہ آسکر کے لیے نامزد  باربی  کی مصنفہ اور ہدایت کار گریٹا گروگ بھی اپنے ایک کام کے لیے اربوں ڈالر کی آمدنی کی حد عبور کرنے والی پہلی خاتون فلم ساز بن گئی ہیں۔

 باربی  کے ٹکٹ کی فروخت اس سال  دی سپر ماریو برادرز  کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جس کا اپریل میں پریمیئر ہوا اور باکس آفس پر 1.357 بلین ڈالرز کمائے۔