صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

Published On 08 August,2023 07:09 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا پیش کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پراس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکا ؤنٹ پرجی سی سی لیگل کنسلٹنٹس کا ویزا کے عمل کی حمایت اور پیشہ ورانہ ہینڈلنگ پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔