لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ لوگوں کا کام صرف باتیں بنانا ہے، اگر آپ اپنے ہمسفر کیساتھ زندگی میں خوش نہیں تو علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔
ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عینا کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو آپ کو شادی کے خیال سے نفرت کرنے پر مجبور کریں گے جبکہ دوسرے محض اسے پریوں کی کہانی کی طرح تصور کریں گے۔
انہوں نے کہا ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں جس میں فائدے اور نقصانات شامل ہیں، اگر آپ شادی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں کچھ بہت اچھا ملے گا جبکہ دوسری طرف آپ کچھ کھونا بھی پڑے گا۔
طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ عینا آصف کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا، اگر آپ اپنے زندگی میں خوش نہیں ہیں تو علحیدگی اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، زندگی میں ایسا فیصلہ کریں جس سے آپ خوش ہوں نا کہ لوگ۔