مریم نفیس کی ’ساڑھی‘ لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Published On 10 August,2023 11:38 am

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی ساڑھی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش فوٹو شوٹ شیئر کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

اداکارہ کو مذکورہ تصاویر میں نارنجی خوبصورت ساڑھی میں ملبوس کیمرے کے سامنے مختلف زاویہ سے دلکش پوز بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیدہ زیب لباس، نازک زیورات ہاتھوں میں چوڑیاں اور مدھم میک اپ نے مریم کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔