سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ، بھارتی اداکارہ سونم باجوہ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

Published On 13 August,2023 03:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پر بھارتی پنجابی فلموں کی ٹاپ اداکارہ سونم باجوہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی لباس کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جن میں وہ بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، یہ ایک فوٹو شوٹ تھا جس میں سجل نے گولڈن رنگ کا بھاری کام والا لہنگا پہن رکھا تھا۔

اداکارہ نے بالوں کا سٹائل بھی کچھ اس طرح بنا رکھا تھا کہ ان کی زلفیں چہرے پر آ رہی تھیں جس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے، تصویر پر معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیسی ہیں آپ، خوبصورت لڑکی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل کی تصاویر اور ویڈیوز پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد لائیکس دیے جا چکے ہیں، پوسٹ پر بھارت اور پاکستانی صارفین کی جانب سے مزے مزے کے کمنٹس بھی کیے گئے ہیں۔