آمنہ الیاس کے ڈانس نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

Published On 13 August,2023 02:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کے ڈانس کی ویڈیو نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

معروف پاکستانی شوبز سٹار آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے رقص کی منفرد ویڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

آمنہ الیاس نے ویڈیو میں بالی ووڈ فلم را کی اور رانی کے مقبول گانے واٹ جھمکا پر رقص کیا ہے، وائرل کلپ میں اداکارہ میوزیکل ڈائریکٹر اور اداکار حسن رضوی کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

چولی دار لہنگا زیب تن کیے منفرد انداز میں رقص کرتی اداکارہ آمنہ الیاس کو مداحوں نے خوب داد دی، یہاں تک کہ کچھ صارفین نے ان کے اس شاہکار کو بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سے بہتر قرار دے دیا۔