اداکارہ نوال سعید نے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتا دیا

Published On 15 August,2023 09:51 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتا دیا۔

اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ دنیا میں میرے سب سے زیادہ پسندیدہ شخص کو سالگرہ کی بہت مبارک باد، نوال کا اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ "مجھے آپ سے بے حد محبت ہے"۔

پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد جہاں مداحوں نے سالگرہ کی مبارک باد دیں وہیں کچھ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بلاجھجک اپنے والد سے بغل گیر ہونے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔