امریکا جا کر خودمختار ہونا اور کامیاب بزنس کرنا سیکھا: کومل عزیز

Published On 15 August,2023 12:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ امریکا میں جاکر خود مختار ہونا اور کامیاب بزنس کرنا سیکھا۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ امتحانات کے دوران نقل کرنے پر مجھے معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد احساس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی تباہ کردی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ میں نے نقل کرکے اچھا کیا تھا کیوں کہ بعد میں امریکا کے ایک اچھے تعلیمی ادارے کی جانب سے سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جہاں جا کر میں نے خودمختار ہونا اور کامیاب بزنس کرنا سیکھا۔