پیرس: (ویب ڈیسک) میراتھون ٹریننگ کے دوران زخمی ہونیوالی ایمبر ہرڈ بیساکھیوں کے سہارے چلنے لگیں۔
اداکارہ آج کل سپین میں مقیم ہیں، وہ اپنے گھر داخل ہو رہی تھیں جب فوٹوگرافر نے ان کی تصاویر لیں، امریکی میگزین کے مطابق ایمبر ہرڈ اپنی رہائشگاہ پر بیساکھیوں کے سہارے واپس آرہی تھیں۔
— (@lauraslayed) September 1, 2023
میگزین کے مطابق نیویارک میں میراتھون کی ٹریننگ کے دوران اداکارہ کے کولہے کی ہڈی میں انجری ہوئی، اس سبب وہ بیساکھیاں استعمال کر رہی ہیں، یہ میراتھون نومبر میں ہونا تھی۔
یاد رہے کہ پچھلے سال ایمبر ہرڈ اپنے سابق خاوند جانی ڈیپ سے قانونی جنگ ہار گئی تھیں، عدالت نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا تھا کہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر جانی ڈیپ کو ادا کریں۔