بھارت کیخلاف بہترین باؤلنگ پر شوبز ستارے بھی شاہین آفریدی کے معترف

Published On 03 September,2023 04:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر شوبز ستارے بھی شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا کہ کیا پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کو دنیا کے بہترین باؤلرز سمجھا جاسکتا ہے؟۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ کیا شاہین جادوگر ہیں؟، انہوں نے بہترین باؤلنگ کروائی ہے، عاصم اظہر نے حارث رؤف کی باؤلنگ کی بھی تعریف کی۔

اداکار فرحان سعید نے شاہین آفریدی کو ’چیتا‘ کہتے ہوئے قومی کھلاڑی کی تعریف کی جبکہ اداکار عدنان صدیقی نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کو سراہا۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام سٹوری پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔