ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے مطابق رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا کی سہرا بندی 24 ستمبر مشہور تاج لیک میں دوپہر ایک بجے ہوگی جبکہ عظیم الشان بارات شاہی جلوس کا انعقاد 2 بجے ہوگا اور 4 بجے شادی کے پھیرے لئے جائیں گے۔
خوبصورت سفید کارڈ کے مطابق دلہن کی رخصتی شام ساڑے 6 بجے ہوگی جبکہ رات ساڑھے 8 بجے لیلا پیلس کے دربار میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔
اس ہائی پروفائل شادی میں پرینیتی کی بہن پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کے علاوہ دہلی اور دیگر ریاستوں کے رہنماؤں سمیت سیاستدانوں اور بالی ووڈ اداکاروں کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے دولہا راگھو چڈھا کی جانب سے تاحال سوشل میڈیا پر باضابطہ طور پر کوئی کارڈ شیئر نہیں کیا گیا اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔
شادی کی تاریخ قریب آتے ہی اداکارہ اپنے شوبز کام کو سمیٹ رہی ہیں تاکہ شادی سے قبل وقفہ لے سکیں جبکہ 30 ستمبر کو چندی گڑھ میں ایک شادی کا استقبالیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جس میں مشہور شخصیات شریک ہوں گی۔