کولکتہ: (دنیا نیوز) کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں زرین خان کے خلاف کئی شکایات درج کرائی گئی تھیں، کیس کے تفتیشی افسر نے اداکارہ کے خلاف کولکتہ کی سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔
زرین خان کے خلاف مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا، کولکتہ میں ایک پوجا کے 6 پروگراموں میں پرفارم نہ کرنے پر ان کے خلاف ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔
عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجود اداکارہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد اب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔