اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

Published On 19 September,2023 02:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کے انتقال کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’گھر سُونا کر جاتی ہیں ،مائیں جانیں کیوں مر جاتی ہیں‘ لکھا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس اور ان کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعا کی جارہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کی والدہ کی موت کی وجہ کیا تھی۔