انڈسٹری میں اپنا معاوضہ مانگنے کیلئے لوگوں کے سامنے رونا پڑا: فضا علی

انڈسٹری میں اپنا معاوضہ مانگنے کیلئے لوگوں کے سامنے رونا پڑا: فضا علی

حال ہی میں اداکارہ فضا علی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران اتار چڑھاؤ سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

فضا علی نے اپنی والدہ مرحومہ کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ جب میری والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو مجھے میرے ہی کام کا معاوضہ نہیں دیا گیا، میں لوگوں کے سامنے رو رہی تھی کہ مجھے میرا معاوضہ دے دیں، پھر مجبوراً مجھے اپنا فلیٹ پیچنا پڑا جس کے بعد اپنی والدہ کا علاج کروایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور ان کے علاج کے لیے مجھے پیسوں کی ضرورت تھی، اس وقت لوگوں نے مجھے میرا معاوضہ نہیں دیا، اگر وہ لوگ مجھے پیسے دے دیتے تو مجھے اپنا گھر نہ بیچنا پڑتا۔