ونیزہ احمد میری اب تک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں: فہد مصطفیٰ

Published On 21 October,2023 11:26 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ ونیزہ احمد میری اب تک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سے لے کر ذاتی زندگی تک کھل کر بات کی۔

میزبان کی جانب سے جب اداکار سے ان کے کرش سے متعلق سوال کیا گیا تو فہد مصطفیٰ نے کہا کہ "میرے بہت کرش رہے ہیں، کرش ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں"۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ "ونیزہ احمد میری اب تک کی سب سے پسندیدہ کرش رہی ہیں"۔

فہد نے اپنی اور ونیزہ احمد کی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میں آج بھی اس کو فون کرکے کہہ دیتا ہوں کہ آپ کمال ہیں"۔

صرف یہی نہیں فہد مصطفیٰ نے شو کے دوران ونیزہ احمد کی اداکاری کی تعریف کرنے کے بعد آمنہ حق کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔