لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہےکہ منظر صہبائی کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی تو میں نے اسے فوری طورپر قبول نہیں کیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں ثمینہ احمد سے سوال کیا گیا کہ جب منظر صہبائی نے اُنہیں شادی کے لیے پروپوز کیا تھا تو کیا اُنہوں نے فوری ہاں کردی تھی؟سوال کے جواب میں ثمینہ احمد نے کہا کہ میں نے فوری ہاں نہیں کی تھی بلکہ سوچنے کے لیے وقت مانگا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب ہم نے شادی کی تو ہمیں لوگوں سے بےحد محبت ملی، ہم سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں لیکن اس کے باوجود بھی صارفین ،مداحوں نے اور دیگر لوگوں نے ہمیں بہت سراہا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے نکاح کیاہے ، کوئی غلط کام نہیں کیا اور لوگوں کی طرف سے ملنے والی محبت پر بےحد شُکرگزار ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ ثمینہ احمد کی پہلی شادی پاکستانی فلم ساز فریدالدین احمد سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم شادی کے کچھ عرصہ بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ منظر صہبائی کی بھی ثمینہ احمد سے دوسری شادی ہے اور ان کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔