ماہرہ کی حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

Published On 08 November,2023 02:06 pm

لاہور: (فہیم حیدر) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے برانڈ  ایم بائے ماہرہ  پرفیوم کے حوالے سے اہم پوسٹ جاری کرتے ہوئے ساحل سمندر پر بھی رونق لگا دی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر بطور پوسٹ جاری کی ہیں جن میں وہ سفید شرٹ پہنے ساحل سمندر کو خوشبو سے معطر کرتی نظر آرہی ہیں۔

جہاں ان تصاویر میں ماہرہ خان اپنے حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دلکشی کی تمام حدیں پار کرتی نظر آرہی ہیں وہیں سمندر میں ڈوبتے سورج کی مدہم روشنی ان کے حسن کو دو آتشہ بنا رہی ہے۔

ماہرہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "اس کو بنانے میں دو سال کا عرصہ لگا اور میں یہ فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ ایک طویل پراسس سے گزر کر حاصل ہونے والی چیز بے حد بہترین ہے"۔