صرف اس شخص سے شادی کروں گی جو مجھ سے پیار کرے: نور ظفر خان

صرف اس شخص سے شادی کروں گی جو مجھ سے پیار کرے: نور ظفر خان

حال ہی میں اداکارہ نور ظفر نے دنیا ٹی وی کے مقبول ترین شو"مذاق رات" میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے اداکارہ کی شادی کے حوالے سے سوال کیا جس پر نور کا کہنا تھا کہ میں صرف اس شخص سے شادی کروں گی جو مجھ سے محبت کرے، میرا بہت سارا خیال رکھے، مذکورہ شخص کا تعلق چاہے کسی بھی شعبے سے ہو، اس کا اداکار یا گلوکار ہونا لازم نہیں ہے۔

کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار مجھے پہلے سے منفرد اور نئے کردار کی پیش کش ہو، اس لیے عام طور پر میں سکرپٹ کو مسترد کردیتی ہوں اور ڈراموں میں کام نہیں کرتی، میں سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہوں جس میں میرا کردار پہلے کردار سے مختلف اور اچھا ہوتا ہے۔

معاوضے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب اور ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے اپنا معاوضہ بھی بڑھاتی ہوں، جیسے جیسے ڈالر کے ریٹ اور مہنگائی بڑھتی ہے میں بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیتی ہوں۔