کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے ایک فیشن شو میں ماڈلز نے جلوے بکھیرنے کیساتھ ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی ہے۔
فیشن ڈیزائنر پریشے کی جانب سے زر کے عنوان سے رنگا رنگ فیشن شو میں 35 منفرد دیدہ زیب ڈیزائن پیش کئے گئے جن میں سے ہر ایک لباس اپنی منفرد داستان سنا رہے تھے۔
معروف فیشن ڈیزائنر امیر عدنان نے کہا کہ میری بیٹی پریشے نے دنیا سے متاثر ہوئے بغیر وہ پیش کیا جو وہ چاہتی تھی۔
شو کے آغاز میں ہی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔
فریحہ الطاف نے کہا کہ یہ وقت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ہے، ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں، ہماری آواز اٹھانے سے ہی کچھ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے، کورونا ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں میں انسانیت نہیں آئی لیکن میں سمجھتی ہوں جو حماس نے کیا اس کے بعد اسرائیل جال میں پھنس گیا ہے اور سب کو پتہ چل گیا ہے کہ دہشتگرد کون ہے۔