اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ، تصاویر وائرل

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ، تصاویر وائرل

حال ہی میں مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچی ہیں جہاں اس جوڑے کا ولیمہ منعقدد کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پوسٹ کیں۔

مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ ان کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔

ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز بھی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں پوسٹ کی ہیں۔