انڈر واٹر ویڈیو پر یشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری قرار دے دیا

انڈر واٹر ویڈیو پر یشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری قرار دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دبئی سے سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں زیر پانی میں موج مستی، کبھی سنوکر تو کبھی شطرنج کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ انڈر واٹر ویڈیو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو خوب بھا گئی۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ کو "جل پری" قرار دے دیا جبکہ دیگر مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔