لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مشعل خان نے کہا ہے کہ ابھی ان کا فوکس صرف اپنے کیریئر پر ہے شادی کس سے ہو گی اس بارے ابھی نہیں سوچا۔
حال ہی میں اداکارہ مشعل خان نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے شادی اور محبت کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں پیار یہ نہیں کہ آپ دوسرے شخص کو کنٹرول کریں، میرے اشاروں پر ناچنے والا اگر کوئی شخص آیا تو میں اسے سیدھا دروازے سے باہر نکال دوں گی۔
شادی سے متعلق مشعل نے کہا کہ میں اپنی شادی کے تمام معاملات کو پرائیویٹ رکھوں گی، میں ایسی لڑکی نہیں ہو جو اپنی شادی سے متعلق ہر تفصیل سوشل میڈیا پر شیئر کروں، میری شادی کی تقریب انتہائی سادہ ہو گی جس میں صرف قریبی عزیز ہی شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف وقت گزارنے کے لیے شادی نہیں کروں گی بلکہ سنجیدہ کمٹمنٹ کروں گی، البتہ فی الحال میری توجہ اپنے کیریئر پر ہے، شادی کس سے کروں گی اس کے بارے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔