لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی بھارتی ریپر ہنی سنگھ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی عوام نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے مہوش حیات کے ساتھ ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو زندہ دل قرار دیا ،ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں گلوکار اور اداکارہ کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں مہوش حیات مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔
ہنی سنگھ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا،مہوش حیات کی ہنی سنگھ کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے قبل ہانیہ عامر بھارتی گلوکار بادشاہ سے ملنے بیٹھ گئی تھیں اور یہ ہنی سنگھ کے ساتھ ملنے بیٹھ گئیں۔
بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ پاکستانی اداکارائیں بھارت کے ہندو اداکاروں کے ساتھ ملنے اور ان کے تصاویر بنوانے پر خوش ہوتی ہیں۔