ٹی وی میزبان سوہا افضل کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار

Published On 26 January,2024 10:18 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان سوہا افضل نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بھی بننے کو تیار ہیں۔

سوہا افضل نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام میں سوہا افضل کی مرد کی جانب سے متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق حاصل ہونے پر بات کرتی دکھائی دیں۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیں؟ اس پر سوہا نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں وہ الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔

سوہا افضل نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔

ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی ہے تو انسان کون ہوتے ہیں انہیں روکنے والے، اس لیے میں مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہوں۔