ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نہ صرف فلموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کرتی ہیں بلکہ فیشن میں بھی ان کا انوکھا انداز چاہنے والوں کے لیے بڑا درجہ رکھتا ہے۔
روائتی ساڑھی ہو، جم سوٹ یا کوٹ پینٹ فیشن، اداکارہ کا ہر امتزاج، ہر انتخاب اور ہر ایک انداز منفرد مثال قائم کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر "جسٹ لکنگ لائیک آ واؤ" ٹرینڈ کو عروج بخشنے والی اس اداکارہ کا ہر لک اپنی نوعیت میں بے مثال ہے، دیپیکا پڈوکون نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ وائرل کیا بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی ہمیشہ ان کا "جسٹ لکنگ لائیک آ واؤ" لک دیکھنے میں آیا۔
سفید شرٹ اور ڈل گولدن پینٹ کے ساتھ خوبصورت سویٹر
سیاہ پینٹ کوٹ
اداکارہ کی دلکشی میں مزید اضافہ سیاہ رنگ کے اس خوبصورت لباس سے ہوتا دکھائی دے رہا جس میں بھی ان کے میک آرٹسٹ نے انہیں سنوارا ہے۔
نیلے رنگ کی بنارسی ساڑھی
ایک موقع پر اداکارہ نے معروف ڈریس ڈیزائنر کی تیار کردہ نیلے رنگ کی بنارسی ساڑھی کا انتخاب کیا۔
دیپیکا نے اپنا یہ شاندار لک جیولری میں سونے کے سیٹ کے ساتھ جبکہ کانوں میں اس سے مماثل بوندوں سے مکمل کیا۔
جامنی مخمل گاؤن
اداکارہ یہ شاندار جامنی رنگ کا خوبصورت گاؤن ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے، اداکارہ نے اس لباس کے ساتھ لوئس ووٹن کی جیولری جبکہ گھڑی کے لیے کرٹئیر کی کلیکشن کا انتخاب کیا۔
سفید پینٹ، حسین ہوڈی اور شاندار سنیکر
دیپیکا نے معروف فیشن برانڈ کا انتخاب کرتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی جو نہ صرف روائتی لباس سے ہٹ کر ہے جس انہوں نے سفید پینٹ، حسین ہوڈی اور شاندار وائٹ سنیکر پہن رکھے ہیں اور یہ فیشن میں بھی منفرد ہے۔