حرا خان کو بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

Published On 26 January,2024 10:26 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حرا خان کی جانب سے شادی کی ایک تقریب میں بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا خان نے بالی ووڈ گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں انہیں بہترین انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حرا خان کی جانب سے ڈانس کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ چند دن قبل انہوں نے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب وہ ان ہی کے گانوں پر ناچ رہی ہیں۔

بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے کچھ ہفتے قبل عمرے کی ادائیگی کی تھی اور اب وہ بھارتی گانوں پر رقص کر رہی ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ان کے ڈانس کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔