ملک کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق خالق حقیقی سے جاملے

Published On 29 January,2024 06:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا،عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور وہ متعدد فنکاروں کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔

انہوں نے دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جبکہ رواں ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

آرٹس کونسل پاکستان نے اپنے پہلے ایلومنی فیسٹیول کے اختتامی دن عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔