اداکارعمران عباس کی نئی فلم 'جی وے سوہنیا جی' کا ٹریلر جاری

Published On 29 January,2024 09:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلرریلیز ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر جاری کیا، اس فلم میں عمران عباس کو پاکستانی پنجابی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو 2 حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی دکھائی گئی ہے،اس فلم میں عمران عباس کے علاوہ تمام بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہےجن میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ یہ فلم 16 فروری کو ریلیز ہوگی، آپ سے گزارش ہے کہ سینما گھروں میں جائیں اور یہ فلم لازمی دیکھیں۔