ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم باجوہ نے حسین جوڑے میں قہر ڈھاتی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا دیں۔
فلم "حوصلہ رکھ" اور "کیری آن جٹا تھری" میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونم باجوہ اپنی اداکاری کے ساتھ فیشن سینس کی بدولت بھی سب کی تعریفیں سمیٹتی نظر آتی ہیں۔
معمولی جوڑے کو بھی اپنے سٹائل کا حصہ بنانے والی اداکارہ سونم باجوہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی دلکش ویڈیو اور تصاویر جاری کیں جس میں ہمیشہ کی طرح انکی معصوم ادائیں مداحوں کے دلوں کو چھو گئیں۔
کلاتھنگ برانڈ کے شاہکار میں سونم باجوہ نے اس انداز سے اپنا حسن پیش کیا کہ ہر دیکھنے والا انکی تعریف کرنے پرمجبور ہو گیا۔
لال دوپٹے کے تڑکے کے ساتھ پھولوں والی رنگین کڑھائی سے تیار کردہ اس حسین جوڑے کیساتھ کھلی زلفیں اور ہلکا میک اپ اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے جبکہ کانوں میں خوبصورت بندے بھی قابل توجہ ہیں۔
"امبرسریا" کے بول پر مبنی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو یہ لباس بے حد پسند تھا، انہوں نے مجھ سے فرمائش کی یہ مجھے دے دو۔
اداکارہ سونم باجوہ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔