کراچی: (دنیا نیوز) دماغی غیر فعالیت کی بیماری ڈیمینشیا کا شکارسینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت بہتر ہونے لگی ۔
اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی اداکارہ تزئین حسین نے بتایا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور خود ان کے والد بھی پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
تزئین حسین نے والد کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیر خواہوں اور مداحوں کی دعاؤں سے ان کے والد پہلے سے زیادہ بہتر ہیں اور مسلسل ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
— tazeen hussain (@HussainTazeen) February 3, 2024
واضح رہے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی اور اُن کی اہلیہ ثنا فیصل نے طلعت حسین کے گھر میں عیادت کے دوران سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لیجنڈری اداکار میں ڈیمینشیا کے مرض کی تصدیق کی تھی۔