کرسٹن ڈنسٹ کا مرد ہالی ووڈ اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملنے کا شکوہ

Published On 04 April,2024 10:27 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ کرسٹن ڈنسٹ نے ہالی ووڈ میں خواتین کے مقابلے میں مرد اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملنے پر شکوہ کر دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران 41 سالہ کرسٹن ڈنسٹ نے کہا کہ میں ایسے وقت میں بڑی ہوئی جب میرے اور مرد ساتھی اداکاروں کے درمیان معاوضے میں بڑا فرق تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے مرد ساتھی اداکاروں سے کم معاوضہ دیا گیا حالانکہ 1995 کی فلم جمانجی اور 2000 کی فلم برنگ اٹ آن جیسی فلموں نے باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل کی تھی۔

کرسٹن ڈنسٹ نے مزید کہا ہے کہ میں 17 سال کی تھی اور سیکھ رہی تھی، میں نے کم معاوضے کے حوالے سے پوچھنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔