غنا علی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Published On 08 April,2024 12:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل غنا علی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

حال ہی میں غنا علی نے فوٹو اینڈو یڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سی گرین رنگ کی لانگ شرٹ اور پاجامہ زیب تن کررکھا ہے جبکہ اداکارہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔

نئی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے غنا علی تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ رہی ہیں۔