بالی ووڈ میگا سائنس فکشن فلم’ کالکی AD-2898‘ کا ٹیزر ریلیز

Published On 22 April,2024 11:52 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈیا کی میگا بجٹ فلم ’کالکی 2898-AD ‘ کا دھماکے دار ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

ناگ ایشون کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم میں لیجنڈری اداکار امیتابھ کے کردار کو متعارف کرایا گیا، فلم 24 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی جبکہ اس کا حتمی اعلان آنا باقی ہے۔

ایکشن تھرلر ’کالکی 2898-AD ‘ میں لیجنڈری کمل ہاسن، پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جون میں کمل ہاسن کی فلم ’انڈیا2‘ ریلیز ہوگی اسی لئے پرابھاس کی فلم کو مئی میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ’کالکی 2898-AD ‘ کے نارتھ انڈین حقوق 100 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ ’پشپا2‘ کے حقوق 200 کروڑ میں فروخت ہوئے۔ 

Advertisement