لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔
اس سے قبل ان کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی تھی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، اداکارہ کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
اداکارہ نے اپنی دوسری شادی میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کیا اور بتایا جارہا ہے کہ 20 اپریل کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔
شادی کی تقریب میں مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں تاہم دلہا کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔
مداحوں، ساتھی اداکاروں نے مدیحہ رضوی کو نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔