ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر کی "سٹوڈنٹ آف دی ایئر تھری" میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انکیتا کو کرن جوہر نے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کی تھی جو کہ انکیتا نے مسترد کر دی، تاہم انکے انکار کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی پہلی فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں تین نو وارد اداکاروں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورن دھون کی لانچنگ ہوئی تھی۔
اس فرنچائز کی 2019 میں دوسری فلم میں ٹائیگر شیروف اور اننیا پانڈے نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے سلمان خان کے معروف ریئلٹی شو بگ باس 17 میں اپنے کامیاب سفر کے بعد کافی پر اعتماد ہیں۔