مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام سے اچانک تمام پوسٹس غائب

مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام سے اچانک تمام پوسٹس غائب

نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ، کوک سٹوڈیو سیزن 9 میں معروف قوال راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گا کر شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن کی انسٹاگرام وال اچانک بالکل خالی ہو گئی۔

مومنہ مستحسن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اچانک غائب دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہیں۔

مومنہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اگر نظر دوڑائی جائے تو انہیں 4 ملین سے زائد انسٹاگرام یوزرز فالو کر رہے ہیں جبکہ وہ 520 اکاؤنٹس کو فالو بیک کر رہی ہیں۔

گلوکارہ کے پوسٹس حذف کر دینے کے بعد ان کے انسٹا اکاؤنٹ پر صفر پوسٹ دکھائی دے رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح حیرانی اور مختلف شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔