ہانیہ عامر کو کلاتھنگ برانڈ کی تشہیری مہم کیلئے سلیولیس لباس پہننا مہنگا پڑ گیا

Published On 31 May,2024 03:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کو معروف کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کیلئے سلیولیس لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف کلاتھنگ برانڈ کی عید کلیکشن کیلئے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مذکورہ فوٹو شوٹ کے زیادہ تر لُکس میں ہانیہ عامر سلیولیس ملبوسات پہنی نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا، ہانیہ عامر نے پروشین بلیو سلیولیس قمیض کے ساتھ ٹراؤزر زیب تن کیا جبکہ اس کے ساتھ دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا ہے۔

ناقدین سوشل میڈیا پر اداکارہ کے پہناوے کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔