حرا مانی کی سفید ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کی توجہ کا مرکز

Published On 03 June,2024 01:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی نے سفید ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

حرا مانی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنی دلچسپ ریلز یا برانڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کرتی رہتی ہیں جو کبھی مداحوں کی جانب سے پسند کی جاتی ہیں تو کبھی تنقید کی زد میں آجاتی ہیں۔

حال ہی میں حرا مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین سفید ساڑھی زیب تن کیے نظر آرہی ہیں۔

سفید ساڑھی میں نازک ادائیں اور کھلی زلفیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں جبکہ ان کے دیئے گئے پوز مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔

فیشن کے متوالوں کی جانب سے حرا مانی کا یہ دلکش لک بے حد پسند کیا جارہا ہے۔