پشتو اداکارہ خوشبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

پشتو اداکارہ خوشبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کی مقامی اداکارہ خوشبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اداکارہ کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

اداکارہ خوشبو کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لی ہے۔