بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ

Published On 15 June,2024 11:53 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے کا الزام لگانے والے محسن شیخ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

محسن شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں روینہ کو ایک ہجوم میں گھرا دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد روینہ ٹنڈن کی ٹیم نے اداکارہ کی ساکھ خراب کرنے پر ویڈیو شیئر کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روینہ ٹنڈن نے 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا۔

روینہ ٹنڈن کے وکیل ثنا رئیس خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ حال ہی میں، ایک غلط اور بے بنیاد شکایت میں روینہ کو الجھانے کی کوشش کی گئی تھی جس کی وضاحت سی سی ٹی وی فوٹیج میں کی گئی اور کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔