پانچ اضلاع کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیووائرس کی تصدیق

Published On 19 June,2024 11:54 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے ، پاکستان کے پانچ اضلاع کے چھ ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ چمن اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اسی طرح سندھ میں حیدرآباد اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک 45 اضلاع کے 182 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا جا چکا ہے ، پاکستان میں اب تک پانچ بچے پولیو سے متاثر ہوئے جن میں سے ایک جان کی بازی ہار چکاہے۔