لاہور: (ویب ڈیسک) مزاحیہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے معروف پاکستانی کامیڈین، یوٹیوبر رحیم پردیسی عرف ’نسرین‘ پر قاتلانہ حملہ ہو گیا۔
گزشتہ روز یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر ان کے مداح پریشان ہو گئے۔
تصویر میں رحیم پردیسی کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں یوٹیوبر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی جبکہ ان کی شرٹ بھی پھٹی ہوئی تھی، بعدازاں رحیم پردیسی نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ نشے میں دھت کچھ غنڈوں نے ان پر حملہ کردیا تھا۔
رحیم پردیسی نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی لیکن وہ بہت جلد اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑ لیں گے، یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ وہ حملہ آوروں سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹیں گے۔