ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، شادی سے 10 دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا ہے۔
اس ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے 7 سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال آڈیو پیغام میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ شادی میں شرکت کر کے اس خاص دن کو مزید خاص بنائیں۔
دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب باسٹیان ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہو گی جس میں مہمان شادی کے روایتی ملبوسات زیب تن کر کے شرکت کریں گے، سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔