نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب کی اداسی دور کرنے کیلئے پنجابی سپر اسٹار اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانج پہنچ گئے۔
دلجیت دوسانج نے دلچسپ ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اس موقع پر دلجیت دوسانج مومن ثاقب سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے پر مومن کو اداس دیکھا تو یہاں پہنچ گئے۔
گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جٹ کبھی کسی کو اداس نہیں دیکھ سکتا اور جہاں بھی کوئی اداس ہو تو جٹ وہاں پہنچ جاتا ہے۔
دلجیت دوسانج نے اس موقع پر مومن ثاقب کو عید کی مبارکباد بھی دی اور اپنی نئی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کی ریلیز کا اعلان بھی کیا۔