لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ تعلقات سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہےاس لیے میں براہ راست شادی کروں گی۔
اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں شادی کے لیے ہر کسی نے اپنی ترجیحات طے کر رکھی ہیں اور بہت سارے افراد نے ترجیحات کی لمبی فہرست بنا رکھی ہے۔
اداکارہ کے مطابق شادی کے لیے لڑکیاں ہونے والے شوہر کے لیے بہت ڈیمانڈ کرتی ہیں کہ وہ امیر ہونا چاہیے، خوبصورت بھی ہو، خواتین کی عزت بھی کرتا ہو اور میری ہر بات سے اتفاق بھی کرتا ہو۔
انمول بلوچ نے کہا کہ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو خواتین سے متعلق ایک خاص نظریے کی سوچ رکھتا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے پر ہر وقت ان کا ساتھ دے۔
اداکارہ کے مطابق ٹھیک ہے، ہر کسی کو شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان تنگ آجاتا ہے، 50سال تک جوڑے ایک دوسرے کا خیال رکھتے رکھتے، ایک دوسرے کی شرائط پر پورا اترتے اترتے تھک جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک ایسا تعلق ہے جس کے لیے دونوں افراد کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، کوئی ایک شخص دوسرے کے لیے 100 فیصد تک تبدیل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی پہلے جیسا رہ سکتا ہے، اس لیے دونوں کو اپنی شخصیت کو تھوڑا تھوڑا تبدیل کرنا چاہیے۔