ملتان:(دنیا نیوز) ریکس تھیٹر میں ڈانسر ندا چودھری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ سے ہال میں بھگڈر مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ریکس تھیٹر ملتان کی سکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی، گزشتہ شب ریکس تھیٹر میں سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی پرفارمنس کے دوران ہال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں شائقین میں سے ایک شخص نے اچانک ندا چودھری کے رقص کے دوران فائرنگ شروع کر دی۔
انتظامیہ کی جانب سے ہال میں فائرنگ کی فوٹیج منظر عام پرآگئی، فائرنگ کے بعد ہال سمیت گرین روم میں بھگڈر مچ گئی اور کئی شائقین نے کرسیوں کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کے بعد ہال میں آنے والے شائقین نے انتظامیہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہال میں اسلحہ کا پہنچ جانا سکیورٹی کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے ، اگر انتظامیہ نے سکیورٹی پر توجہ نہ دی تو کل کلاں بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے ۔
واضح ہے اداکارہ ندا چودھری ریکس تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’مزہ لین دے‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھی۔