لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی باضابطہ لکھاری بن گئے اور ان کی پہلی کتاب’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ شائع ہوگئی۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی کتاب کا ٹائٹل شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی اشاعت کی خبر دی ہے، حمزہ علی عباسی نے لکھا ’ الحمدللّٰہ، فی الحال میری کتاب صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دستیاب ہوگی‘۔
اداکار کی پوسٹ سامنے آتے ہی مداح جہاں اداکار کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگ کتاب سے متعلق سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن کا اداکار جواب بھی دے رہے ہیں۔